خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں

لندن: (نیشنل ٹائمز) ہمارے خون میں موجود کئی اجزا میں سے ایک سیرم بھی ہے جو جسے لوتھڑے نہ بنانے والا پلازمہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود بعض اجزا گٹھیا جیسے مرض کی پیشگوئی کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ بایومارکرز سائٹوکائن ہیں جو خون میں اس وقت زیادہ ہوجاتے ہیں جب مریض تیزی سے جوڑوں کے درد کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے اوراسطرح چھ ماہ قبل ہی اس کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ سائٹوکائن پہلے ہی مریضوں میں ری ایکٹو آرتھرائٹس(آرای اے) کی پیشگوئی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ اب نئی تحقیق میں ڈاکٹروں نے آرتھرائٹس (گٹھیا) اور آرای اے کے 307 مریضوں کو شامل کیا اور ساتھ ہی 76 تندرست افراد کو بھی شامل کیا۔ ان میں سے سب افراد کا تعلق امریکی افواج سے تھا۔اس تحقیق کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں آر اے کی پیشگوئی کا ماڈل بنایا گیا اور دوسرے مرحلے میں نتائج سے اس ماڈل کی تردید یا تصدیق کی گئی۔ اس دوران چار مرتبہ مختلف اوقات میں تمام افراد کا سیرم نکالا گیا اور اس کا تجزیہ کیا گیا۔ ان میں سے ایک مرتبہ مرض کی تشخیص سے بالکل پہلے، اور باقی مختلف اوقات میں لیے گئے تھے۔ ماہرین نے بالخصوص تمام شرکا میں اے سی پی اے کو نوٹ کیا جو خون میں موجود ایک اینٹی باڈی ہے۔ماہرین نے دیکھا کہ آگے چل کر جو افراد گٹھیا کے مریض بنے ان کے خون میں اے سی پی اے کی مقدار معمول سے زیادہ تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور پروٹین ایس ڈی پی ون بھی بڑھا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی کمی بیشی سے مریضوں میں جوڑوں کے درد کی دو اقسام یعنی اراے اور آرای اے کا بھی فرق درستگی سے بتایا گیا۔مجموعی طور پر یہ ٹیسٹ 69 فیصد حساس ثابت ہوا اور چھ ماہ سے پہلے ہی بتادیا کہ فلاں مریض اس تکلیف دہ مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر