آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر ہونےکی خبروں میں صداقت نہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹوئٹس اور خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔’مفتاح ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کررہے ہیں‘اس سے قبل وفاقی وزیر تخفیفِ غربت شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وہ کام کیے جن سے معیشت ٹریک پر آسکے، مفتاح اسماعیل ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے کہ لوگوں کو پریشانیوں سے نکالا جائے، لوگوں کو سمجھایا جائے کہ مشکل فیصلہ کیوں لیا جا رہا ہے، ہمیں جو ملبہ ملا ہے اُسے جھیلنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر