کیا سورج مکھی کا تیل صحت بخش ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سورج مکھی کے تیل میں 80 فیصد سے زیادہ مونو سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے جو اسے دل کے لیے اچھا بناتی ہے، سورج مکھی کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ کا اثر جسم میں چکنائی کا توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، مزید برآں، اس میں کوئی سیر شدہ چکنائی نہیں ہوتی۔سورج مکھی کا تیل وٹامن اے اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جِلد کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے، یہ وٹامنز اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، جو جِلد کے خراب خلیوں کو دوبارہ پیدا کرنے اور مہاسوں کی وجہ سے بیکٹیریا سے نجات دلانے میں مدد کرتے ہیں۔ جامنی بند گوبھی وزن کم کرنے کیلئے مفیدیہ تیل ہلکا اور غیر چکنائی والا ہوتا ہے، سورج مکھی کا تیل قدرتی موئسچرائزر کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور خشک، حساس جِلد کے علاج میں مدد کرتا ہے۔توانائی بڑھانے کا سبب:اگرچہ سیر شدہ چکنائی سُستی کا احساس دلا سکتی ہے، جبکہ غیر سیر شدہ چربی توانائی بخشتی ہے، یہ جگر سے خون میں گلائیکوجن کے اخراج میں مدد کرتا ہے، گلائیکوجن چینی کی ایک قسم ہے جو فوری توانائی کو اضافی فروغ دیتی ہے۔خوبصورت بالوں کے لیے:سورج مکھی کا تیل خشک اور روکھے بالوں کو نرم کرنے میں مدد کرتا ہے اور بالوں کی چمک میں اضافہ کرتا ہے، یہ بہت ہلکا ہونے کے باعث کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے، نرم، ریشمی بالوں کے لیے ہفتے میں ایک بار سورج مکھی کے تیل سے مساج کیا جا سکتا ہے، سورج مکھی کا تیل گاما الفا لینولینک ایسڈ (جی ایل اے) سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کو گِرنے سے روکتا ہے۔لوکی کب جان لیوا ہوتی ہے؟مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے:سورج مکھی کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، یہ جسم کی انفیکشن سے بچاؤ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، سورج مکھی کے تیل میں پروٹین بھی ہوتے ہیں جو ٹشوز کی تعمیر اور مرمت میں مدد کرتے ہیں۔ہاضمہ بہتر کرتا ہے:سورج مکھی کا تیل انتہائی ہلکا، ہضم کرنے میں آسان اور بہتر طور پر جذب ہوتا ہے، سورج مکھی کے تیل میں ہلکی جلاب کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو قبض کے خاتمے میں مدد دیتی ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر