ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سندھ میں ایئرپورٹس کی زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں ہیر پھیر سے متعلق وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق معاملہ اٹھایا ہے۔سعد رفیق نے ایئر پورٹس کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سعد رفیق کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی زمین کے ریونیو ریکارڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق مسائل کے حل اور ہیر پھیر کرنے پر ریونیو حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں ایئر پورٹس کی سیکڑوں ایکڑ زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔

 



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر