دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوگی۔عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پر ایک بار پھر دعا کا مکمل طبی معائنہ کرلیا گیاجیونیوز نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی جس کے مطابق دعا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جب کہ عمر 15سال کے زیادہ قریب ہے۔یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا اور میڈیکل کے لیے دعا زہرا کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کے لیے لاہور سے کراچی لائی تھی۔

 



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر