عید سے قبل درزیوں کا کاروبار متاثر ہونےکی وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں بجلی کی بدترین لود شیڈنگ جاری ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث دیگر شعبوں کی طرح درزیوں کا کاروبار بھی متاثر ہو گیا ہے۔شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے درزیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، درزیوں کا کہنا ہےکہ عید میں بس چند روز باقی ہیں اور آرڈر تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی لوڈشیڈنگ سے درزی پریشان ہیں، درزیوں کا کہنا ہےکہ سوات میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کام نہیں ہوتا،کاریگر بھی ناراض ہے اور کسٹمر بھی خفا ہو کر جارہے ہیں۔انہوں نے اپنے متاثر ہوتے روزگار پرکہا کہ پہلےدن میں چھ، سات جو ڑے بناتے تھے، مزدوری کرکے پیسے بھی اچھے ملتے تھے لیکن ابھی 2 جوڑے مشکل سے بنتے ہیں۔درزی کہتے ہیں کہ مہنگائی کے باعث بازاروں کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں جب کہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافےکے باعث جنریٹر چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔درزیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ عید سے پہلے پہلے ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ان کا کاروبار مزید متاثر نہ ہو اور لوگوں کے آرڈرز بروقت تیار ہوسکیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر