اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ ہر وقت اسٹیک ہولڈرز کو دستیاب رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان پر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی تنقید ہوئی ہے مگر اس وقت مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنےکی ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اورکسی سےکوئی موازنہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جولائی کے آخر تک پاکستانی پہنچ جائیں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے ، نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں۔اسحاق ڈار کے مطابق نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی ہے، پاکستان واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نواز شریف کا حکم کافی ہے، مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر