عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پر ایک بار پھر دعا کا مکمل طبی معائنہ کرلیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پر قائم میڈیکل بورڈ نے دعا کا آج پھر مکمل طبی معائنہ کیا، حکام کے مطابق رپورٹ پیر کو عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ویڈیو: دعا کا والدین سے ملنے سے انکار، والد کا ردعمل سامنے آگیادعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پر قائم 10 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج سروسز اسپتال کراچی میں ہوا۔پولیس کی سخت سکیورٹی میں دعا زہرا کو پیش کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دعا زہرہ کے ٹخنے، کلائی اور pelvis کے ایکسرے کیے گئے جس کے بعد دعا کو ڈاؤ ڈینٹل اسپتال لے جایا گیا جہاں دانتوں کا ایکسرے کیا گیا۔بعد ازاں دعا کے وزن اور قد کا بھی ناپ لیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دعا کے والد اور والدہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی گئیں جس کے بعد دعا کو پولیس کی تحویل میں واپس بھیج دیا گیا۔پسندکی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کرلیا گیادعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کس قانون کے تحت ملزم ظہیر ، دعا کے ہمراہ لاہور سے آیا ہے، بچی کےلاپتہ ہونے کے کیسز دو عدالتوں میں چل رہے ہیں، بچی دباؤ میں ہے، مخصوص جملے بول رہی ہے۔وکیل جبران ناصر نے اس موقع پر تفتیشی افسر کی تبدیلی کے معاملہ کو پیر کو عدالت میں اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔دعا زہرا کے والدکا بیٹی کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہارواضح رہے کہ کراچی سے لاہور جاکر اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین اس سے قبل کیا جاچکا ہے جس کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا تھا اور اس کی رپورٹ پولیس کو باقاعدہ طور پر دی گئی تھی۔دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے دعا کی میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا تھا جس کے بعد دوبارہ دعا کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر