منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

نیویارک (نیشنل ٹائمز): یورپ میں تیزی کے ساتھ منکی پاکس میں ہونے والے اضافے پر بین الاقومی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو وباء سے نبٹنے کیلئے فوری اور موثر اقدامت کرنے کی ہدایت کی ہے۔بین اقوامی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا ہوگئی ہے، جس کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او برائے یورپ ڈاکٹر ہینس کلگے کے مطابق 6 مزید ممالک میں منکی پاکس سے متاثرہ ممریض سامنے آنے کے بعد یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا، جسکے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 4500تک پہچ گئی۔کلگے کے مطابق ہفتوں ، دنوں اور اب گھنٹوں کے حسااب سے پھیلتی وبا پر قابو پانے کیلئےےکوئی واضح گائیڈ لائن موجود نہیں تداراک کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے،منکی پاکس پر کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو حکومتی سطح پر اقدام کرتے وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔ماہرین کے مطابق بخار، سردرد،پٹھوں اور کمر مین درد سمیت چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر نمودار ہونے والے نشانات منکی پاکس کی علامات میں سے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق وبا سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد مردوں پر متشمل ہے،میل جول کے دوران مناسب فاصلے اورماسک کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے تیزی سے پھیلتی وباء سے بچا جاسکتا ہے۔امریکی سینٹر آف ڈسیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق دنیا بھر کے 52 ممالک میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 15783 ہوگئی ہے جس میں سب سے ذیادہ 1235کیسسز برطانیہ میں رپورٹ ہو ئے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر