ملک کے پولنگ اسٹیشن ہی نہیں، جمہوریت بھی یرغمال ہے، سراج الحق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے پولنگ اسٹیشن ہی نہیں، جمہوریت بھی یرغمال ہے۔ انتخابی اصلاحات پہلے دن سے ہمارا مطالبہ ہے۔گرین ٹاؤن لاہور میں ترازو کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں سودی نظام کی محافظ ہیں، پاکستان کا معاشی نظام اب اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ مزید جنگ کرکے آگے نہیں بڑھ سکتا۔پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی حکومت مہنگائی بانٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے عام آدمی سے سوکھے نوالے بھی چھین لیے ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر اور مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام زمین پر گرے پڑے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک کی حکمران اشرافیہ اب خود تھوڑی بہت قربانی دے دیتے ہوئے اپنی مراعات کم کرے۔ ملک سے نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جس مہنگائی کا آغاز ہوا، اتحادی حکومت نے اسے عروج پر پہنچا دیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام انسانیت کا قاتل اور خودکش نظام ہے۔ اللہ تعالیٰ سے گزشتہ گناہوں کی توبہ کر کے سودی معیشت کے بجائے اسلامی معاشی نظام کی طرف آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے پولنگ اسٹیشن ہی نہیں، جمہوریت بھی یرغمال ہے۔ انتخابی اصلاحات ہمارا پہلے دن سے مطالبہ ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں پروگریسو، جمہوری، ترقی پسند اور اسلامی جماعت ہے۔ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے لیے ضمنی اور آئندہ انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں۔ ملک میں اب جماعت اسلامی ہی بہترین آپشن ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر