مفتاح اسماعیل کا سابقہ دور سے 45 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابقہ دور سے 45 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) عاصم احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف بی آر نے جو سوچا تھا وہ کر کے دکھایا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 6100 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا، 379 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع کیے جبکہ ہدف پورا کرنے کے لیے کسی قسم کا کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا اور انکم ٹیکس کے تمام کلیمز واپس کردیے ۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ٹارگٹ بہت مشکل تھا ، ایڈوانس ٹیکس کی مانیٹرنگ کا سسٹم بنایا گیا ہے ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مانیٹرنگ کی وجہ سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 58 فی صد اضافے سے 565 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جو گزشتہ سال 360ارب روپے تھے۔رواں سال سیکنڈ ٹیئر کے چار ہزار دوکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا ہے یہ تعداد رواں سال 11 سے 12 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر