فرح گوگی کوانڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ، دو بڑی گرفتاریاں

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز)فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ، فیڈمک کے سی ای او اور سیکرٹری کو گرفتارکر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسررانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

 

 

 

ملزمان پر فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان نے فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی دس ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کر دی۔فرح گوگی نے 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کے عوض ایک جعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا۔انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی ویلیو 2 ارب ہونی چاہئے تھی۔فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی۔اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر