کھانے کو صرف دیکھنے یا سونگھنے سے جسم کے اندر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صرف کھانے کو دیکھنے اور اس کی مہک سے ہی جسم میں انسولین کا اخراج ہونے لگتا ہے۔یہ انکشاف سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔درحقیقت پہلی بار یہ ثابت ہوا ہے کہ انسولین کے اخراج کے لیے ورم کے ایک ردعمل کا کردار اہم ہوتا ہے۔خیال رہے کہ انسولین وہ ہارمون ہے جو جسم میں بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔باسل یونیورسٹی اور یونیورسٹی ہاسپٹل باسل کی اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ انسولین کے اخراج کا انحصار ایک مختصر المدت انفلیمٹری ریسپانس (ورم کا ردعمل) پر ہوتا ہے جو مختلف حالات میں سامنے آتا ہے۔زیادہ جسمانی وزن کے حامل افراد میں ورم کا یہ ردعمل اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ انسولین کے اخراج کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوجاتے ہیں۔اس سے قبل یہ واضح نہیں تھا کہ کھانے کی مہک یا اس کی دید سے انسولین بننے اور اخراج کے عمل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس نئی تحقیق میں اس معمے کے ایک اہم پہلو کی نشاندہی کی گئی جو انفلیمٹری فیکٹر آئی ایل 1 بی ہے جو جراثیموں کے خلاف مدافعتی ردعمل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت مند افراد میں انسولین کے اخراج کے عمل میں انفلیمٹری فیکٹر کا کردار حیران کن ہے کیونکہ یہی عناصر ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بنانے کا باعث بھی بنتے ہیں۔اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ دائمی ورم کے نتیجے میں لبلبے میں انسولین بنانے والے خلیات کو نقصان پہنچتا ہے اور وقت کے ساتھ ذیابیطس کا سامنا ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق کھانے کو دیکھنے اور مہک سے دماغ میں مخصوص مدافعتی خلیات مائیکرو گلیا متحرک ہوتے ہیں۔یہ خلیات کچھ وقت کے لیے آئی ایل 1 بی کو خارج کرتے ہیں جس سے خودکار عصبی نظام پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ نظام اس کے بعد انسولین کے اخراج کے مقام یعنی لبلبے کو سگنل پہنچاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی ایل 1 بی کسی کھانے کی دید اور مہک کے حوالے سے سنسری تفصیلات کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جریدے سیل میٹابولزم میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر