پتے کے کینسر کو جسم میں پھیلنے سے روکنے کا طریقہ دریافت

لندن (نیشنل ٹائمز): سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے پتے کے سرطان کو بڑھنے اور جسم میں پھیلنے سے روکنا ممکن ہے۔یہ دریافت لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج اس بیماری کے علاج کے لیے نئی راہیں استوار کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ GREM1 نامی ایک پروٹین پتے کینسر میں پائے جانے والے ایک قسم کے خلیوں کو قابو کرنے میں اہم ہوتا ہے۔محققین کے مطابق پروٹین کی سطح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ان خلیوں کو مزید جارح بنانے کے لیے توانائی دے سکتی ہے یا اس عمل کو الٹ سکتی ہے۔لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ میں کینسر اسٹیم سیل ٹیم کے رہنما پروفیسر ایکسیل بیہرین جو کہ تحقیق کے سینئر مصنف بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور بنیادی دریافت ہے جو پتے کے سرطان کی علاج کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔تحقیق میں محققین نے یہ بتایا ہے کہ پتے کے سرطان کے خلیوں کو روکنا ممکن ہے اور ان خلیوں کو ایسی نہج تک لے جانا جہاں ان کا علاج آسانی سے کیا جاسکے۔واضح رہے کہ کینسر کے مرض سے بچنے والے مریضوں میں سب سے کم شرح پتے کے سرطان کے مریضوں کی ہے۔ سات فی صد سے کم افراد پانچ سال یا اس سے زیادہ اس بیماری میں زندہ رہ پاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر