دو برس بعد غیرملکی مسلمانوں کو حج کی اجازت، 10 لاکھ مسلمان حج ادا کریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ذی الحج کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاکھوں حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی حج کی اجازت دی ہے۔پچھلے دو برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے صرف چند ہزار سعودی شہریوں کو اجازت دی گئی تھی۔سعودی حکام کے مطابق 2022 میں 10 لاکھ مسلمان حج کرسکتے ہیں۔3 لاکھ 12 ہزار 982 عازمین حج مدینہ پہنچ چکے، سعودی حکامسعودی عرب کی حکومت نے 18 سے 65 سال کے مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔کورونا وبا سے قبل 2019 میں 26 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی ادائیگی کی تھی۔ولی عہد محمد بن سلمان کا ارادہ ہے کہ عمرے اور حج کے لیے سالانہ 3 کروڑ مسلمانوں کے انتظامات کیے جائیں۔

 



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر