بابر اعوان بتائیں عمران خان نے کیا ہدایات دی ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان سے عمران خان کی ہدایت کے بارے میں سوال پوچھ لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ بابر اعوان بتائیں، عمران خان نے کیا ہدایات دی ہیں؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی رائے سے عدالت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے معاملے پر پرویز الہٰی اور بابر اعوان کے درمیان اختلافبابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حمزہ کو قائم مقام وزیراعلیٰ کے طور پر 17 جولائی تک قبول کیا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس، پنجاب الیکشن کمشنر اور چیف سیکریٹری قانون پر عمل کریں۔بابر اعوان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے۔جسٹس جمال مندوخیل نے پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ کیا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ اجلاس اسمبلی ہال میں ہوگا؟ جس کے جواب میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے ہمیشہ پروڈکشن آرڈر جاری کرتا رہا ہوں۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل امتیاز صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تیار ہے کہ دوبارہ انتخابات ضمنی الیکشن کے تین چار روز بعد ہوگا، حمزہ شہباز دوبارہ انتخاب تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔امتیاز صدیقی کا کہنا تھا کہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر