امید ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا۔فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی‘۔فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ ’امید ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روک دیا جائے گا‘۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز کے لاہور ہائیکورٹ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ میں درخواست پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے، درخواست کے فیصلے تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب روکا جائے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر