ڈائیٹنگ کے دوران پروٹین کی زیادہ کھپت کے فوائد

نیو جرسی (نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران بڑی مقدار میں پروٹین کی غذا لینا بغیر چکنائی کے ماس کے کم ہونے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔امریکی ریاست نیو جرسی کی یونیورسٹی آف رٹگز میں کی جانے والی ایک تحقیق میں وزن کم کرنے کے حوالے سے ہونے والے متعدد ٹرائلز سے حاصل ہونے والے اجتماعی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔تجزیے میں معلوم ہوا کہ کسی بھی فرد کی غذا میں پروٹین کے معمولی سا اضافہ اس کے کھانے کے انتخاب کے معیار پر واضح اثر ڈال سکتا ہے۔یونیورسٹی میں نیوٹرِشنل سائنسز کی پروفیسر اور تحقیق کی مصنفہ سو شیپسز کا کہنا تھا کہ یہ چیز زبردست ہے کہ ڈائیٹنگ کے دوران غذا میں خود سے لی گئی معمولی سی زیادہ پروٹین سے ہری سبزیوں کے کھانے میں اضافہ اور چھنے ہوئے غلے اور چینی کے کھانے میں کمی ہوجاتی ہے۔تحقیق میں محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ پروٹین کو معمولی مقدار میں زیادہ کھانے سے ڈائیٹ کرنے والوں کو ایک اور فائدہ بھی تھا اور وہ یہ کہ یہ چیز وزن کم ہونے کی صورت میں چکنائی کے بغیر ماس کے کم ہونے کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔وزن کم کرنے کے عمل میں عموماً غذا میں کیلوریز کو لیے جانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے جس کے تحت ڈائیٹ کرنے والا ان صحت مند غذاؤں کو لینا کم کر دیتا ہے جن میں آئرن اور زِنک جیسے عناصر ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق پروٹین کی زیادہ مقدار میں کھپت کے اکثر صحت مندانہ نتائج ہوتے ہیں لیکن پروٹین کی غذا اور غذا کے ڈائیٹ کے معیار کے درمیان تعلق کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر