برازیلی درخت میں لیوکیمیا کا علاج دریافت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خون کو متاثر کرنے والی کینسر کی ایک مہلک قسم مائی لوئڈ لیوکیمیا ہے جو تیزی سے موت کی وجہ بنتی ہے۔ اب برازیل کے ایک مشہور درخت کی چھال سے ایک مرکب (کمپاؤنڈ) ملا ہے جو علاج میں کام آسکتا ہے۔اب یہ مرکب آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ ایک نئے طریقے سے اسے سرطان ذدہ حصوں میں آسانی سے پہنچایا جاسکتا ہے۔ مائی لوئڈ لیوکیمیا میں خون میں بے شکل اور بے کار خلیات تیزی سے بنتے ہیں اور مریض چند برسوں میں ہی لقمہ اجل بن جاتا ہے۔لاپاچو نامی درخت کے تنے میں ایک مرکب ملا ہے جسے ’بی ٹا لاپاچون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ کینسر سیل کی پیداوار روک سکتا ہے لیکن جلد ہی معلوم ہوا کہ یہ سرطانوی خلیات کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔ اب کیمبرج کے ٹرینٹی ہال کالج سے وابستہ ڈاکٹر گونسیلو بربارڈس کہتے ہیں کہ ’ بہت سے قدرتی مرکبات کینسر ختم کرتے ہیں لیکن ان کا زہریلا پن صحتمند خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے اور اسی لیے استعمال کرنا ممکن نہیں۔ماہرین نے اس مرکب کو کچھ بدل کر اس کے منفی اثرات قابو میں کئے ہیں۔ اس کے لیے دو ٹیکنالوجی سے مدد لی گئ ہے۔ ایک جانب تو کیمیکل شامل کرکے مرکب کے منفی اثرات سے محفوظ بنایا گا ہے جو کسی نقاب کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ ماسک تیزابی ماحول بناتا ہے جو خلیے کے اندرونی نظام جیسا ہوتا ہے۔دوسری مرحلے میں ماہرین نے اس تبدیل شدہ مرکب بی ٹا لاپاچون کو ایک پروٹین (ایک قسم کی اینٹی باڈی) سے جوڑا جو کینسر خلیے کے اندر براہِ راست نفوذ کرجاتا ہے۔یہ تحقیق نیچر کیمسٹری نامی جریدے میں شائع ہوئی ہےاور امید ہے کہ اس طرح علاج میں مدد مل سکے گی۔ ماہرین کے مطابق مائی لوئڈ لیوکیمیا کی شدید کیفیت کا ایک طاقتور بایو مارکر سی ڈی 33 ہے جو سرطانوی خلیات میں موجود ہوتا ہے۔ یہ نیا مرکب سی ڈی 33 سے چپک کر اس پر دوا ڈالتا ہے۔

 



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر