آن لائن تضحیک نوعمروں میں خودکشی کے خیالات بڑھاسکتی ہے

فلاڈیلفیا(نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آن لائن یا سائبر بُلینگ یعنی آن لائن مذاق اڑانے، ہراساں کرنے اور ستانے کے سب سے خوف ناک اثرات نوعمر لڑکے لڑکیوں پر ہورہے ہیں یہاں تک کہ وہ خودکشی کا بھی سوچ سکتے ہیں۔اس حوالے سے فلاڈیلفیا میں واقع لائف اسپین برین انسٹی ٹیوٹ کے چلڈرن ہسپتال کی تحقیقات جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے) میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آف لائن کے مقابلے میں آن لائن مذاق اڑانا زیادہ شدید ہوتا ہے۔تحقیق سے وابستہ ڈاکٹر رین بارزلے کے مطابق نوعمراور نوبالغ لڑکے اور لڑکیاں بہت زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں اور انہیں کئی طرح کے منفی ردِ عمل کا سامنا ہے۔ اس سے وہ ڈپریشن میں جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنا ردِعمل ظاہر نہیں کرپاتے اور رہنمائی کا بھی فقدان ہے۔امریکا میں 10 سے 24 برس کے بچوں میں مایوسی اور خودکشی موت کی دوسری بڑی وجہ بن چکی ہے جو 2018ء کی تحقیقات سے ثابت ہے۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سائبر یا آن لائن بُلی کے عمل پر کڑی نظر رکھیں اور آن لائن رہنے والے بچوں میں ذہنی تناؤ، اداسی اور مایوسی کو ادراک رکھیں۔عالمی کووڈ وبا کے بعد گھروں تک محصور رہنے کے بعد بچوں اور نوعمروں میں آن لائن رہنے کا رجحان اور اسکرین ٹائم کئی گنا بڑھا ہے لیکن بچوں کے دوستوں کی جانب سے انہیں ستانے اور تضحیک کا عمل بھی بڑھا ہے۔اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارم پر نوعمر افراد ایک دوسرے کو تصاویر، ٹیکسٹ یا میم کے ذریعے تنگ کرتے اور تضحیک کرتے نظر آتے ہیں۔ اس ضمن میں 2018ء کی جولائی سے جنوری 2021ء تک امریکا میں 10 ہزار ایسے بچوں کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 10 تا 13 برس تھیں۔تحقیق میں دیے گئے سوال نامے کے جوابات سے معلوم ہوا کہ جن بچوں کا آن لائق مذاق اڑایا گیا دیگر کے مقابلے میں ان میں خودکشی کے خیالات کا رجحان 7 اعشاریہ 6 فیصد زائد تھا۔ اس کے علاوہ عمومی پریشانی اور ڈپریشن کا رجحان اس سے بھی زیادہ تھا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر