ایلون مسک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 100 ملین ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 100 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ 100 ملین ہونے کا مطلب ہے کہ ایلون مسک کو ٹوئٹر پر 43 فیصد صارفین فالو کرتے ہیں۔ایلون مسک فالوورز کی تعداد 100 ملین ہونے کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لوگوں میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ایلون مسک کی گفتگو کا طریقہ کافی مختلف اور منفرد ہے جوکہ صارفین کی دلچسپی اور توجہ حاصل کرنے کی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل 44 بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل کا اعلان کیا تھا، یہ معاملہ ان کے ایک ٹوئٹ سے شروع ہوا جس میں اُنہوں نے ٹوئٹر کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے پر تنقید کی تھی جہاں اپنی رائے کے اظہار کی آزادی نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرح اپنی ایک سوشل میڈیا کمپنی شروع کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اُنہوں نے اپنے اس منصوبےکے بارے میں سوشل میڈیا پر بتانے کے بعد ٹوئٹر کمپنی میں 9.2 فیصد شیئرز کا بڑا حصہ خریدا اور ٹوئٹر مارکیٹ میں ایک نمایاں ادارہ بن گیا۔ پھر اُنہوں نے ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کی خطیر رقم کی پیشکش کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور اس پیشکش نے ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کمپنی فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر