لوگ اپنی اچھائی دِکھانے کے لیے دوسروں کو تکلیف دے سکتے ہیں، تحقیق

کیلیفورنیا: ا (نیشنل ٹائمز)یک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لوگ اپنی اخلاقی درستی کو ثابت کرنے کے لیے اکثر دوسرے افراد کو تکلیف دیتے ہیں ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں عدالتی نظام کے حوالے سے مضمرات موجود ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ برے رویے کی سزا کے لیے جرمانہ یا قید شاید مؤثر حربہ نہ ہو جیسا کہ قانون ساز سمجھتے ہیں۔تحقیق کے مصنف اور ریڈی اسکول میں اسسٹنٹ پروفیسر نفسیات دان تیج رائے کا کہنا تھا کہ اکثریتی مجرموں کے لیے نقصان کا سبب بننے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر جنوری 6 کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے میں ملوث متعدد افراد کا ماننا ہے کہ ان سے انتخابات چُرائے گئے ہیں اور کانگریس کے لوگوں کو سزا دینے کے لیے ان کے پاس اخلاقی جواز موجود ہے۔رائے کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں کو ان کے جرائم کے لیے جسمانی طور پر سزا دی جائے گی۔ جو چیز مبہم ہے وہ یہ کہ آیا ایسا کرنا انہیں دوبارہ ایسی حرکت کرنے سے روکے گا یا نہیں۔سائکولوجیکل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں 1500 شرکاء پر متعدد تجربے کیے گئے۔تجربے میں شرکاء کو دوسروں کو سزا دینے کی مد میں مالی بونس ادا کیے گئے۔ لہٰذا جب انہیں ایسا کرنے کے لیے پیسے دیے گئے تو اس سے وہ سزا دینے کی جانب کم مائل ہوئے۔رائے نے کہا مالی حصول شاید ان کے تصور کردہ اخلاقیات سے متصادم تھے۔ لوگ دوسروں کو سزا اس لیے دیتے ہیں تاکہ اپنی اچھائی دِکھا سکیں اور اس معاملے میں مالی ازالہ ممکنہ طور پر انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے کہ ان کا ایسا کرنا انصاف کے بجائے لالچ پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرمانہ اعمال کو روکنے کے لیے قانون سازوں کو سماجی دباؤ کو بھی قابو کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر