کولمبیا: بُل فائٹنگ مقابلے میں شائقین کا اسٹینڈ گر گیا، 4 ہلاک، سیکڑوں زخمی

کراچی (نیشنل ٹائمز): جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل ایسپنل شہر میں ہونے والے بُل فائٹنگ کے مقابلے میں حادثے کے بعد علاقائی گورنر نے میڈیا پر 4 افراد کے فوری ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے مقابلے کہ دوران 3 منزلہ لکڑی سے بنا ہوا اسٹینڈ شائقین سے مکمل بھرا ہوا تھا جو اچانک زمین پر آگرا۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق قریبی اسپتالوں میں 300 سے زیادہ افراد کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 4 فراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔حکام کے حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر