کیا روس دیوالیہ ہونے کے قریب ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس غیر ملکی قرضے کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث دیوالیہ قرار پانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔یہ دعویٰ میڈیا رپورٹس میں کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق1917 کے انقلاب کے بعد پہلی بار روس غیرملکی قرضہ طے شدہ مدت میں ادا کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث وہ تکنیکی طور پر دیوالیہ قرار دیا جاسکتا ہے مگر باضابطہ اعلان بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیاں کریں گی۔روسی گیس کی بندش، یورپی ممالک میں بحران کا خدشہروس کو 27 مئی کو 2 یورو بونڈز پر 10 کروڑ ڈالرز کا سود ادا کرنا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا اور 30 دن کی اضافی مدت میں بھی وہ یہ ادائیگی نہیں کرسکا جو 26 جون کی شب ختم ہوگئی۔روس اس رقم کو ادا کرنا چاہتا تھا مگر یوکرین جنگ کے باعث اس پر عائد پابندیوں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔روسی وزیر خزانہ نے اس صورتحال کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیا ہے۔روس کو اس صورتحال کا سامنا اس وقت ہوا جب مئی میں امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے ادارے او ایف اے سی نے ماسکو کی ڈالرز کے ذریعے ادائیگیوں کو مؤثر طریقے سے بلاک کردیا۔اگر ابھی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے روس کو دیوالیہ قرار دیا جاتا ہے تو یہ علامتی ہوگا کیونکہ روس خام تیل اور گیس کو بہت زیادہ مقدار میں برآمد کررہا ہے، مگر مستقبل میں اسے مشکل صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔روس کی جانب سے قرضے روبل کرنسی میں ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر قرض دینے والوں نے اس سے انکار کردیا تھا۔روس کے وزیر خزانہ انتون سلیونوف نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ ہمارے پاس رقم موجود ہے اور اسے ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، یہ صورتحال ایک ملک نے مصنوعی طور پر تیار کی ہے جس سے روسی شہریوں کے معیار زندگی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔روس کے اوپر 40 ارب ڈالرز کا غیرملکی قرضہ ہے اور یوکرین جنگ کے آغاز سے قبل روسی خزانے میں 640 ارب ڈالرز کی غیرملکی کرنسی اور سونے کے ذخائر موجود تھے، مگر ان کا بیشتر حصہ روسی سرزمین سے باہر تھا جو اب منجمد ہے۔آخری بار روس 1917 کے انقلاب کے موقع پر غیر ملکی قرضے ادا نہ کرپانے پر دیوالیہ قرار دیا گیا تھا جس کو اب ایک صدی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔1990 کی دہائی کے آخر میں وہ مقامی قرضوں کے باعث دیوالیہ ہوا تھا مگر بین الاقوامی امداد سے وہ صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب رہا تھا۔اگر کسی ملک کو دیوالیہ قرار دیا جائے تو وہ بونڈ مارکیٹ سے اس وقت تک قرضے حاصل نہیں کرسکتا جب تک قرضوں کی ادائیگی نہ کردے اور سرمایہ کاروں کا حکومت کے اوپر اعتماد بحال نہ ہوجائے۔مگر روس موجودہ حالات میں پہلے ہی مغربی نظام معیشت سے کٹا ہوا ہے تو اس کے لیے موجودہ صورتحال سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔

 



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر