امریکی سینیٹ میں کئی دہائیوں بعد پہلے گن کنٹرول بل کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول بل کی منظوری دے دی ہے جو اسلحے کی روک تھام کے حوالے سے 3 دہائیوں میں اب تک کی سب سے اہم قانون سازی ہے۔امریکی سینیٹ کے 66 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 33 نے اس کی مخالفت کی۔ڈیموکریٹ پارٹی کے 51 اور ری پبلکن پارٹی کے 15 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا۔یہ بل اس وقت منظور ہوا ہے جب مئی میں نیویارک کے علاقے بفیلو اور ٹیکساس کے علاقے Uvalde میں فائرنگ کے واقعات میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اب اس بل کو کانگریس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد صدر جو بائیڈن کے دستخط سے یہ قانون بن جائے گا۔سینیٹ میں بل کی منظوری کے بعد صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کانگریس پر زور دیا گیا کہ اس بل پر ووٹنگ کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ 28 سال کی کوششوں کے بعد سینیٹ کے اراکین نے اکٹھے ہوکر اس بل کی منظوری دی جو اسلحے کی بھرمار کے باعث ہونے والے تشدد کی روک تھام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کل صبح پہلا کام قوانین کی کمیٹی کا اجلاس ہوگا تاکہ اس قانون سازی کو ایوان تک پہنچایا جاسکے۔اس بل میں اسلحہ خریدنے کے خواہشمند 21 سال سے کم عمر افراد کی شخصیت کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے پروگرامز کے لیے 15 ارب ڈالرز مختص کیے جائیں گے۔اسی طرح امریکی ریاستوں سے ایسے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا کہا جائے گا جن کے تحت خطرہ تصور کیے جانے والے افراد سے اسلحہ واپس لیا جائے گا۔قانون کے تحت ایسے افراد کو بھی اسلحہ خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی جو گھریلو تشدد کے واقعات میں سزا کاٹ چکے ہوں گے۔یہ قانون اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ کئی دہائیوں بعد پہلی بار مجوزہ اصلاحات کے لیے ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین دونوں کی جانب سے اس کی سپورٹ کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر