بھارت میں 4 ارب ڈالرز سے زائد کا اب تک کا سب سے بڑا بینک فراڈ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں بینکوں کے ساتھ ہونے و الا سب سے بڑا مبینہ فراڈ کیس سامنے آیا ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے مطابق 4.4 ارب ڈالرز کے مبینہ فراڈ کا سامنا 17 بینکوں کو ہوا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔تحقیقات کے دوران 22 جون کو ممبئی کے 12 مقامات پر سی بی آئی نے چھاپے مار کر مبینہ فراڈ کیس سے متعلق اہم دستاویزات کو برآمد کیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سی بی آئی کی جانب سے چھاپوں میں دیوان ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (ڈی ایچ ایف ایل) اور 2 بھائیوں کپل اور دھیرج وادھوان کو ہدف بنایا گیا تھا۔یہ دونوں بھائی پہلے ہی اربوں ڈالرز کے فراڈ کے متعدد دیگر مقدمات کے باعث زیر حراست ہیں۔سی بی آئی نے ڈی ایچ ایف ایل کا نام تو نہیں لیا مگر اس نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ایک کمپنی اور اس کے عہدیداران نے 17 بینکوں پر مشتمل ایک بینک کنسورشیم سے 346.15 ارب بھارتی روپے فراڈ کے ذریعے حاصل کیے۔سی بی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فراڈ بنیادی طور پر قرضوں سے متعلق تھا اور ملزمان نے جعلی کمپنیوں کا سہارا لے کر بینکوں سے بڑے قرضے حاصل کیے۔سی بی آئی نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹس سے معلوم ہوا کہ ملزمان کی جانب سے ان فنڈز کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ مشتبہ ٹرانزیکشنز کو چھپانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔ملزمان یا ڈی ایچ ایف ایل کی جانب سے اس بارے میں فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔اس سے قبل اے بی جی شپ یارڈ کے خلاف فروری میں 3 ارب ڈالرز کا کیس درج کیا گیا تھا جو سب سے بڑا فراڈ کیس قرار پایا تھا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر