لبنان کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

تل ابيب (نیشنل ٹائمز): اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کو کسی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تو وہ لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 06 جون 1982 کو لڑی جانے والی جنگ لبنان کو یاد ہونی چاہیے، جب ہماری افواج بیروت تک پہنچ گئی تھیں، اس جنگ میں اسرائیل نے بری اور بحری محاصرہ 88 دنوں تک جاری رکھا تھا۔صہیونی وزیر دفاع نے ٹویٹ میں لکھا کہ اگر ہمیں آج لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے کہا گیا تو وہ زیادہ سخت ہوگی، جس میں حزب اللہ اور لبنان کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سمندری حدود کا فیصلہ لبنان کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر