پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا حجم بڑھانے کی درخواست

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے قرض پروگرام کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کردی۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کی مدت بھی ایک سال بڑھانے کی درخواست کردی۔چینی بینکوں نے پاکستان کیلئے 2 ارب 3 کروڑ ڈالر قرضہ منظور کرلیا، وزیر خزانہذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اتفاق کے مطابق بجٹ کا حجم تقریباً 10 ہزار ارب روپے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان چاہتا ہے پروگرام سال 2023 کی بجائے 2024 تک چلے۔بجٹ اور مالیاتی اقدامات پر IMF نے رضامندی ظاہر کردی، مفتاح اسماعیلاس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ اور مالیاتی اقدامات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مالیاتی اہداف کے تعین پر بات ہو رہی ہے، جس پر جلد اتفاق کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہوئے مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرض کی رقم بڑھنے اور بیل آؤٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع کا امکان ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اب تک اس سلسلے میں رضا مندی ظاہر نہیں کی لیکن ہم پُرامید ہیں کہ یہ فیصلہ ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہمیں کسی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے کہ ابتدائی طور پر مجموعی معاشی صورتِ حال اور مالیاتی اہداف پر اتفاقِ رائے ہو جائے گا، باضابطہ معاہدہ اس کے بعد کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر