جاپان بھی عالمی سطح کی مہنگائی کی لپیٹ میں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عالمی کساد بازاری، تیل کی بڑھتی قیمتوں اور روس اور یوکرین جنگ کے سبب ہونے والی عالمی سطح کی مہنگائی نے جاپان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پیٹرول بھی ڈھائی سو پاکستانی روپے تک جا پہنچا، جبکہ سبزیاں، گوشت، انڈے، ڈبل روٹی، پھل سمیت کئی روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہوگئیں۔ جاپانی عوام بھی مہنگائی سے بلبلا اٹھے، جاپانی حکومت نے عوام پر پڑنے والا مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔80 ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملک کی معیشت اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے مختص کردیے جبکہ جاپانی وزیراعظم نے مہنگائی کو کم رکھنے کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔واضح رہے اگلے چند دنوں میں جاپانی حکومت بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کرنے والی ہے جس کے لیے بھی نئی اسکیم متعارف کروائی جارہی ہے جس کے تحت کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو سبسڈی دی جائیگی۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر