فیٹف پرقانون سازی سے پی پی، ن لیگ گریزاں تھیں، شاہ محمود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم فیٹف پر قانون سازی کر رہے تھے تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ گریزاں تھیں، جتنا ایکشن پلان تھا وہ ہمارے دور میں مکمل ہوا۔ملتان میں شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے فیٹف پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو قائل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے این آر او ٹو رکھ دیا، دونوں جماعتوں نے شرط عائد کی کہ نیب کیسز میں ریلیف دیا جائے۔شاہ محمود نے بتایا کہ حماد اظہر، وزارت خزانہ اور خارجہ نے مل کر لائحہ عمل اپنایا، عسکری ادارے کے حکام اور اسٹیٹ بینک نے بہت تعاون کیا، فیٹف نے جتنے بینچ مارک متعین کیے تھے ہم نے ان پر تسلی بخش پیش رفت کی۔انہوں نے کہا حکومت آج کس بات کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر