قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں طلب کرلیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں طلب کرلیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔دوسری طرف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات اور احتساب ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ملک عمران خان کی مرضی سے نہیں چلے گا۔وفاقی وزیرایاز صادق نے کہا کہ صدر نے الیکشن اور نیب قوانین پر دستخط نہ کرکے پی ٹی آئی کا رکن ہونے کا ثبوت دیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سے عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بات کرنے پر کارروائی کیلئے حکومت کو خط لکھنے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں ، وہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں لے سکتے ، ہم انہیں پہلے کی طرح دعوت دیتے ہیں، گالیاں بہت دے لیں اب آئیں ایوان میں بیٹھیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل دوپہر ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر