جب تک نیب ہے، پاکستان نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے، جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا صدر ایک پارٹی کارکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صدر نے پی ٹی آئی دور میں کبھی چیئرمین نیب کو بلا کر پوچھ گچھ کی؟ ملک پر 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، پی ٹی آئی نے پوچھا کہ نیب چیئرمین نے کیا کیسز بنائے؟انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے، اس ادارے کو ختم کرنا چاہیے، کیونکہ جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی، نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب ترامیم میں بیشتر گزشتہ حکومت نے کیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عارف علوی پاکستان کے صدر بنیں، پی ٹی آئی کے نہیں، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کو آج ہر قانون میں خرابی نظر آ رہی ہے، صدر مملکت نیب کیسز کی تفصیلات منگوالیں۔شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کو کہنا چاہیے کہ نیب انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرسکا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر