یوکرین کے بچوں کی مدد کیلئے روسی صحافی نے اپنا نوبل نعام فروخت کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) روس کے صحافی دمتری موراتوو نے یوکرین کے بچوں کی مدد کے لیے اپنا نوبل میڈل 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صحافی کے فروخت نوبل انعام کی رقم یوکرین کو امداد کیلئے دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 قیراط سونے کا میڈل اتوار کے روز ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے فروخت کیا گیا تھا، یہ نوبل انعام روسی صحافی کو گزشتہ برس صحافتی کاوشوں پر دیا گیا تھا۔نیلام کیا گیا میڈل اب تک کا سب سے مہنگا نوبل انعام ہے، اس سے قبل 2014 میں نوبل انعام 4 اعشاریہ76 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا، جو امریکی بائیولوجسٹ جیمز واٹسن کو 1962 میں ڈی این اے کی دریافت کے لیے دیا گیا تھا۔میڈیا کے مطابق نوبل انعام کے فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی ایجنسی یونیسیف کو دی جائے گی، جو یوکرین پر روس کے حملے سے متاثر ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔امریکی اخبار کے مطابق دمتری موراتوو ڈنمارک کے سائنسدان نیلز بوہر سے متاثر ہوئے ہیں، جنہوں نے 1939 میں سوویٹ یونین کے حملے کے بعد فن لینڈ کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے اپنا نوبل امن انعام فروخت کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر