پنجاب: اسپیکر نے گورنر کا آرڈیننس چیلنج کر دیا، آج ہی سماعت مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا اسمبلی سے متعلق آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالت نے درخواست کی سماعت آج ہی مقرر کر لی۔
عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر پنجاب نے 14 جون کو اسمبلی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا تھا، گورنر نے پنجاب لاز ریپلنگ اینڈ ڈیفیکلٹی آرڈیننس جاری کیا، اس آرڈیننس سے سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیے گئے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے ذریعے اجلاس نوٹیفائی، ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار سیکریٹری قانون کو دے دیا گیا ہے، گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس اختیار رولز آف اسمبلی سے متصادم ہے۔درخواست گزار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔درخواست کی سماعت آج ہی ہو گیدوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر لی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کریں گے۔اسپیکر کی فوری حکمِ امتناع جاری کرنے کی استدعا ردعدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گورنر کے آرڈیننس کے خلاف فوری حکمِ امتناع جاری کرنے کی استدعا رد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 24 جون کو جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے حلف لیا ہوا ہے، اسی کے مطابق کیس کی سماعت کریں گے، جواب آ جائے پھر فیصلہ کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر