حکومت نے خالی پلاٹ پر تعمیرات شروع کرنے پر ٹیکس چھوٹ دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکومت نے خالی پلاٹ پر تعمیرات شروع کرنے پر ٹیکس چھوٹ دے دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خالی پلاٹ پر ٹیکس چھوٹ سے متعلق بتایا۔پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگےوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خالی پلاٹ پر تعمیرات شروع کر دی جائیں تو کوئی ٹیکس نہیں لیں گے، آپ پہلی اینٹ لگا دیں ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک زمین کا قبضہ اور تعمیر کی اجازت نہیں ملتی ٹیکس نہیں لیں گے، قبضہ ملنے اور تعمیرات شروع نہ کرنے پر ٹیکس لاگو ہوگا۔وزیر خزانہ نے خالی پلاٹ مخصوص مدت تک رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کمپنیاں سالانہ 30 کروڑ منافع پر 2 فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔کمیٹی نے سفارش کی کہ 30 کروڑ پر ٹیکس کی بجائے اس سے زائد آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے، جس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بات تو ٹھیک ہے مگر کیا کروں پیسوں کی بہت ضرورت ہے۔مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بات میں وزن ہے، مفتاح صاحب کوئی اور جیب کاٹ لیں، جس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بالکل ابھی تو اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جیولرز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، ریٹیلرز پر بھی سیلز ٹیکس لگایا جائے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگلے سال 6.5 ارب ڈالرز کی پام آئل کی امپورٹ ہوگی، ہمارے پاس پام آئل کی درآمد کے لیے 6.5 ارب ڈالرز نہیں ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ خوردنی تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے، بنولے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔IMF پروگرام جلد بحال ہوجائے گاوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا، انہیں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر صاحب ثروت لوگ ہیں تو ان پر ٹیکس لگے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن والوں تک ٹیکس استثنیٰ برقرار رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر