بنگال اسمبلی میں نوپور شرما کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت کی بنگال اسمبلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگال اسمبلی نے بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔بی جے پی کے رہنماؤں نے اس وقت احتجاج شروع کیا جب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اسمبلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے اس وقت کارروائی کی جب ریاست میں تشدد ہوا لیکن یہ خاتون (نوپور شرما) اب تک کیسے گرفتار نہیں ہوئی؟ اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کولکتہ پولیس سے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے، آج پولیس کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ خاتون پیش نہیں ہوئیں۔واضح رہے کہ نوپور شرما نے اپنے متنازع ریمارکس پر اپنی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے کولکتہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید 4 ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر