شام میں فوجیوں کی بس پر حملے میں 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

دمشق (نیشنل ٹائمز): جنگ زدہ شام میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر رقہ میں ایک بس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بس فوجیوں کو لے کر جارہی تھی۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اہلکار شامل ہیں ڈرائیور سمیت دو دیگر سویلین بھی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب شامی ادارے ’دی وار مانیٹرنگ گروپ‘ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش سے منسلک مقامی جنگجو ملوث ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں 11 سالہ طویل جنگ کے بعد شامی فوج نے داعش سے قبضہ واگزار کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل دیا ہے تاہم اب بھی کچھ علاقوں میں ان کے ٹھکانے موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر