پیٹرول مہنگا ہونے پر یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جون میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نیو آٹو نامی کمپنی کے سی ای او بلال نصر نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے بہت زیادہ بچت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی ایندھن پر ہر ماہ 2 ہزار درہم خرچ کرنے کی بجائے اسی رقم کو ہم نئی الیکٹرک گاڑی کی قسطیں ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی طلب بڑھی ہے۔یہ کمپنی دنیا بھر سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرتی ہے اور طلب بہت زیادہ بڑھنے کی وجہ سے یو اے ای میں ان گاڑیوں کی قلت بھی ہوگئی ہے۔ایک سروے میں دریافت کیا گیا تھا کہ یو اے ای کے 52 فیصد شہری ہائبرڈ یا الیکٹرک گاڑی خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔یوکرین جنگ کے باعث یو اے ای میں جنوری 2022 سے جون تک ایندھن کی قیمتوں میں 56 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 4 درہم کے قریب ہے۔مقامی ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی بڑھنا قدرتی ہے، مگر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف زیادہ متوجہ کیا ہے۔یو اے ای میں متعدد شاپنگ مالز اور عمارات میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مفت چارجنگ اور پارکنگ بھی فراہم کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر