اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی گفتگو اور حرکات و سکنات کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں۔نریندر مودی کی کمال اداکاری، رجسٹر میں تاثرات کے بجائے ہوا میں قلم چلاتے رہےوزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو جوابی خط لکھ دیاحال ہی میں نریندر مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی ماں سے ملنے پہنچے اور گاڑی سے باہر آنے سے پہلے کیمرہ مین اور ویڈیو گرافر کا انتظار کرتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی والدہ حرا بین مودی نے حال ہی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائی ہے۔اس موقع پر نریندر مودی کو اپنی والدہ سے ملنے گجرات کے شہر گاندھی نگر پہنچتے دیکھا گیا۔ والدہ کے گھر پہنچنے پر نریندر مودی کار میں اس وقت تک بیٹھے رہے جب تک کیمرہ مین اور فوٹوگرافر ان تک نہیں پہنچ گیا۔
مودی والدہ سے ملنے کیلئے بھی کیمرہ مین کا انتظار کرتے رہے



