قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا: عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلانا ہے، نئے نیب قوانین کے تحت اب زیر تفتیش 1100 ارب روپے نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آر او ٹو دیا جائے گا، تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو سازش کا حصہ اور کامیاب کرنے میں آگے تھے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا اور دوسری طرف چوری معاف کرانے کی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہرسطح پرمزاحمت کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر