فواد چوہدری کی خیبرپختونخوا کے اساتذہ سے معذرت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا سے بنی گالہ آکر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جماعت کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو آنا پڑا، اس پر میں آپ سے پارٹی کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔فواد چوہدری پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ بنی گالہ چوک پر موجود مظاہرین نے انہیں روک لیا تھا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مسائل دریافت کیے، جس کے بعد کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں، ان کو آپ کا مسئلہ بتاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں آپ کے قائدین کے وفد کو ساتھ لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہوں، امید ہے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔فواد چوہدری کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر