پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی گرفتاری پر عمران خان کا شدید رد عمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ عمران خان نے علی زیدی اور عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رکنِ صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عمران خان نے سندھ میں پولیس گردی کی مذمت کی۔اسی طرح عمران خان نے لاہور کے مقامی رہنما خالد گجر کو بھی ٹیلی فون کر کے ان سے فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، کسی مہذب جمہوری ملک میں پولیس کے ذریعے ایسی کارروائیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اس فسطائی کلچر سے نجات کے لیے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر