بھارت: 1 دن میں 12 ہزار 899 کورونا کیسز، 15 اموات رپورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار 899 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔بھارت میں 113 دنوں بعد پہلی بار ایک دن میں 13 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 855 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 4 کروڑ 32 لاکھ 96 ہزار 692 کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں۔جرمنی میں حالیہ چند روزکے دوران کورونا سے روزانہ اموات کی تعداد 50 سے 130 تک جا پہنچی ہیں۔اس صورتِ حال کے بعد جرمنی نے اکتوبر سے مارچ تک دکانوں اور ریسٹورنٹس میں ماسک پھر سے لازم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔جرمنی میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 292 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 2 کروڑ 72 لاکھ 4 ہزار 478 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔تھائی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 اموات اور 1 ہزار 892 کورونا کیسز رپورٹ ہیں۔تھائی لینڈمیں اب تک 30 ہزار 470 کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ 44 لاکھ 99 ہزار 44 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔شمالی کوریا میں بخار کے 19 ہزار 320 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم شمالی کورنا کے حکام نے بخار کے نئے کیسز میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد نہیں بتائی ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر