یونین میں شمولیت کیلئے پہلی بار امریکا میں ایپل ملازمین کی ووٹنگ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایپل کے ایک ریٹیل اسٹور کے ملازمین نے ورکرز یونین کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔امریکا میں ایپل کے کسی بھی ریٹیل اسٹور میں پہلی بار ورکرز یونین کا حصہ بننے کے لیے ووٹنگ ہوئی اور لگ بھگ دوتہائی ملازمین نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔بالٹی مور کے ایپل اسٹور کے 65 ملازمین نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف مرچنٹس اینڈ ایرو اسپیس (آئی اے ایم) میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 33 نے اس کی مخالفت کی۔ووٹنگ کے بعد جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق ایپل اسٹور کے ملازمین نے کولیشن آف آرگنائزڈ ریٹیل ایمپلائیز (کور) کو تشکیل دیا ہے، جس کے لیے ہمیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے ٹھوس سپورٹ ملی۔بیان کے مطابق یونین میں شمولیت کا مقصد کمپنی کے خلاف کام کرنا نہیں۔دوسری جانب ایپل نے اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی بڑی کمپنیوں بشمول ایمازون میں حالیہ مہینوں میں یونینز کے قیام کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔ایپل ملازمین کے مطابق انہوں نے کمپنی کے سی ای او ٹم کک کو مئی میں ایک نوٹس بھیج کر آئی اے ایم میں شمولیت کے بارے میں بتایا تھا جس کا مقصد ان حقوق کا حصول یقینی بنانا ہے جو ان کو ابھی حاصل نہیں۔اس سے قبل اٹلانٹا کے ایپل اسٹور کے ملازمین نے گزشتہ ماہ یونین کا حصہ بننے کی کوششوں سے دستبرداری اختیار کی تھی اور اس کی وجہ کمپنی کی جانب سے مخالفانہ اقدامات کو قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر