اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مانیٹرنگ سیل نے ضلعی انتظامیہ کو کہا ہےکہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسے کو روکا جائے، الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نےکہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جلسےکو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائےگی۔خیال رہے کہ سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا جس میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بےنظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژنز کےکل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نےلاڑکانہ میں بلاول کا جلسہ روکنےکیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا



