ٹی ٹی پی مذاکرات کی ناکامی پر بھی پاکستان کیخلاف سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، طالبان

کابل(نیشنل ٹائمز): افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز قبل مذاکرات ہوئے تھے، ہوسکتا ہے دونوں فریق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دونوں فریقین کے مابین ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ قبل ازیں پاکستانی طالبان غیر معینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جس کے باعث حملوں کے سلسلہ رکا ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملے میں جلد از جلد کو ئی پیشرفت ہو۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کے اعلان کیا تھا جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر