بدانتظامی کی تحقیقات: ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی ای او عہدے سے دستبردار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پروفیشنل ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئر مین اورچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ونس میک میہن نے اپنے خلاف بد انتظامی کی تحقیقات شروع ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کے روز ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو ونس میک میہن کے خلاف مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہےکہ میک میہن تحقیقات ختم ہونے تک سی ای او اور چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوگئے ہیں۔تاہم ان کی 45 سالہ بیٹی ا سٹیفنی کمپنی کی عبوری سی ای او اور چیئر وومن کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کمپنی کا تحقیقاتی بورڈ اس 30 لاکھ ڈالرز کے ہونے والے مبینہ معاہدےکی تحقیقات کر رہا ہے جس میں میک میہن نے کمپنی چھوڑنے والی ملازمہ کو رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔رپورٹس کے مطابق میک میہن کا اس ملازمہ کے ساتھ مبینہ طور پر افیئر تھا۔دوسری جانب میک میہن نے الزامات کا براہ راست جواب نہیں دیا لیکن ایک بیان میں تحقیقات میں اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ نے شفاف تحقیقات میں مدد کے لیے ایک آزاد قانونی مشیر کو شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ میک میہن تحقیقات کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای کے تخلیقی مواد سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر