بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پیدل نکل پڑا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست کیرالہ کے 29 سالہ شہاب چوٹور نامی نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے رواں ماہ 2 جون کو کیرالہ سے پیدل نکلا، اہلخانہ، دوستوں، رشتے داروں اور مقامی افراد نے باہمت نوجوان کو بھرپور انداز میں الوداع کہا۔شہاب نے اپنی ضرورت کی بنیادی چیزیں لی ہیں جن میں سلیپنگ بیگ، چار ٹی شرٹس، ٹراؤزر اور ایک چھتری شامل ہے، اس کے علاوہ وہ راستے میں آنے والی مساجد میں آرام کریں گے اور کھانا بھی وہیں کھائیں گے، اُنہوں نے ہر روز کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے مکّہ مکرمہ پیدل جانے میں تقریباََ 280 دن لگیں گے اور شہاب کی خواہش ہے کہ وہ سال 2023 میں حج کی سعادت حاصل کرلیں، اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب نے کہا کہ ’اُن کا خواب تھا کہ وہ حج کے لیے بھارت سے مکّہ تک پیدل سفر کریں، وہ صحت مند ہیں اور دن میں کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کے قابل ہیں لہٰذا اُنہوں نے اپنے سفر کے آغاز کا فیصلہ کیا‘۔شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے‘۔شہاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، آئیے اُن پر ایک نظر ڈالیں:



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر