مودی کی والدہ 100ویں سال میں داخل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی نے زندگی کی 99 بہاریں دیکھ لیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی والدہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر مودی نے اپنی ماں ہیرا بین مودی سے گجرات میں گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔18جون 1923 کو پیدا ہونے والی ہیرا بین مودی آج اپنی زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہوگئی ہیں۔مودی نے اپنی ماں کے لیے ایک جذباتی بلاگ لکھا جس کا لنک اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ماں، محض ایک لفظ نہیں ہے بلکہ یہ بہت سے جذبات کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے‘۔بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ ’آج، 18 جون وہ دن ہے جب میری والدہ اپنے 100ویں سال میں داخل ہو رہی ہیں‘۔مودی نے مزید لکھا کہ ’اس خاص دن پر، میں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپنےخیالات لکھے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر