ویڈیو: پیٹرول مہنگا ہونے کے بعدفواد چوہدری کی اونٹ پر سواری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اونٹ کی سواری کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔مذکورہ ویڈیو فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر شیئر کی جسے رہنما پی ٹی آئی نے بھی ری ٹوئٹ کیا، ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اونٹ پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں جہاں ایک طرف فواد چوہدری اونٹ پر دکھائی دیے وہیں ان کے عقب میں لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا گیا۔فراز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔فواد چوہدری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر